Responsive Menu
Add more content here...

عید الاضحی کے موقع پر شاندار نظم

عید الاضحی کے موقع پر شاندار نظم

Eid Ul Azha Par Nazam

شریعت اسلام نے انسانی فطرت کا پاس و لحاظ کرتے ہوئے سال میں دو دن خوشی و شادمی اور مسرت کے لئے مقرر کیے ہیں، جن کو تہوار کہا جاتا ہے۔ یہ عام لوگوں اور غیروں کی تہواروں کی  طرح نہیں ہیں، جن میں لہو و لعب اور فضولیات ہو، یعنی رسمی تہواریں نہیں ہیں، بلکہ انعام خداوندی اور حصول رضا و رغبت کے ایام ہوتے ہیں۔

اللہ تعالی کا کتنا بڑا احسان و کرم ہے کہ ہمارے لئے خوشی کے دنوں کو بھی ثواب اور عبادت کا سامان  بنا دیا کہ انسان اپنی فطرت کے مطابق خوشی منائیں اور آخرت سے غافل نہ ہو، تو نیکی اور اجر بھی کمائیں۔

بہر کیف اللہ نے ہمیں عید جیسی نعمت سے سرفراز فرمایا ہے، تو اس کی بندگی اور حکم کو بجا لاتے ہوئے خوشی کا اظہار و اقرار کریں اور اللہ تعالی سے دعا کریں کہ رب العالمین مختصر اور ٹوٹی پھوٹی عبادات اور نیک کاموں کو شرف قبولیت سے ہمکنار فرما کر ذخیرۂ آخرت بنائیں ۔ 

اس خوشی کے موقع پر بندۂ ناچیز بھی اپنے لڑکھراتے قلم سے کچھ اشعاربنام ’’عید الاضحی کا پیغام‘‘   لکھنے کی کوشش کی ہے، جو آپ قارئین و ناظرین کی خدمت میں ٖپیش کرنا چاہتا ہوں، امید ہے  کہ آپ  سب پسند فرما کر دعاؤں سے نوازیں گے۔

خوشی عید  کی آؤ مل  کر منائیں

غریبوں، یتیموں کو بھی ہم بلائیں

جو نعمت عطا کی ہے ہم کو خدا نے

اسے مستحق  پر خوشی سے  لٹائیں

تجاوز نہیں سنتِ مصطفیٰ سے

سکھی یا دکھی ہو یا آئیں بَلَائیں

نہ  کر اکتفا  جانور  کر کے  قرباں

حسد، بغض، نفرت سبھی کچھ مٹائیں

یہی درس  پنہاں ہمارے  لئے  ہے

کہ تعمیلِ رب میں سدا سر جھکائیں

خدا شاد رکھے، عطا ہو نوازش

اے کافیٓ یہی ہے ہماری دعائیں

1 thought on “عید الاضحی کے موقع پر شاندار نظم”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top